Breaking News
  • Main Building

    Main Building

آج اسلام پوری دنیا میں زیر بحث ہے . اس کے عقائد اس کی عبادات, اس کی اخلاقیات، اس کا قانون، اس کی سیاست، معیشت اور معاشرت ہر پہلو پر سخت سے سخت تنقید بھی ہو رہی ہے اور اسے سمجھنے کی سنجیدہ کوشش بھی جاری ہے ۔ اب یہ اس دین کے ماننے والی امت کی ذمہ داری ہے  کہ وہ اس پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دے اور اس کی حقانیت کو علمی اور فکری سطح پر ثابت کرے۔اللہ کا شکر ہے کہ ملت کو کسی حد تک اس کا احساس ہے ۔ مختلف افراد اور ادارے اپنے اپنے انداز میں دین کی علمی و فکری خدمت انجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود کام کا میدان بہت وسیع ہے۔  جو کچھ ہو رہا ہے اس کی قدر و قیمت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ اس کے مقابلہ میں بہت کم ہے جو ہونا چاہیے۔ بے شمار گوشے ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔   آج سے نصف صدی قبل جماعت اسلامی ہند نے اس ضرورت کے پیش نظر  ادارہ تصنیف کے نام سے ایک علمی، تصنیفی ادارہ قائم کیا تھا۔ اس سے وابستہ اصحاب علم و تحقیق نے اسلامیات کے میدان میں قابل قدر کتابیں تصنیف کی ہیں یہی ادارہ 1981 سے ایک آزاد رجسٹرڈ سوسائٹی کے تحت ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی کے نام سے خدمات انجام دے رہا ہے۔