Breaking News
Home / اغراض و مقاصد

اغراض و مقاصد

ادارہ تحقیق کے مقاصد دستور میں حسب ذیل بیان ہوے ہیں۔

  1. ایسی تصنیفات تیار کرناجو اسلامی فکر کی ترجمانی کرتی ہوں اور جن کے ذریعہ موجودہ دور میں اسلام کا صحیح تعارف ہو سکے۔
  2. عربی اور انگریزی کی اہم تصانیف کو دیگر زبانوں، خاص طور پر اردو اور ہندی میں منتقل کرنا، نیز اردو تصانیف کو انگریزی اور ہندی میں منتقل کرنا۔
  3. باصلاحیت افراد کی تربیت کرنا تاکہ وہ:
    1. اسلامی موضوعات پر ریسرچ کر سکیں
    2. ایسا لٹریچر تیار کریں جو اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں معاون ہو۔
    3. اہم اسلامی کتابوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکیں۔
  4. قرآن، حدیث اور اسلامی موضوعات کی تعلیم کے لئے مراسلاتی کورس جاری کرنا۔
  5. قرآن و حدیث کی تعلیمات کو اس طرح عام کرنا کہ مسلمان نوجوان نہ صرف یہ کہ اسلام کے وفادار بن کر زندگی گزاریں، بلکہ اسے دنیا کے سامنے بے کم و کاست اس کی روح اور قالب کے ساتھ پیش کرسکیں۔
  6. ادارہ کے اسکالرس اور دوسرے محققین کی تصنیفات کی اشاعت کا نظم کرنا۔
  7. اردو، انگریزی اور عربی میں رسائل اور مجلات جاری کرنا۔
  8. لائبریری کا قیام، جس سے ریسرچ اور تحقیق کے کاموں میں مدد ملے۔